• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 1422

    عنوان: نوکری کے لیے پینٹ شرٹ پہننا کیسا ہے؟

    سوال: میں ایک گریجویٹ ہوں۔ مجھے پینٹ شرٹ پہننے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ اور میرے والدین بہت زیادہ قرضے میں پھنسے ہوئے ہیں، تو میرے لیے تمام تر مجبوریوں کے ساتھ آپ کیا حکم دیتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  490/م = 484/م)

     

    پینٹ شرٹ غیراسلامی لباس ہیں لہٰذا پہلے تو اس کی کوشش کریں کہ ایسی نوکری مل جائے جس میں پینٹ شرٹ پہننے کی پابندی نہ ہو، اور اگر یہ دشوار ہو اور نوکری کا حصول ضروری ہو تو ایسا پینٹ شرٹ سلوالیں جو کرتا پاجامہ کی طرح ڈھیلا ہو بالکل چست نہ ہو کہ جسم کی ساخت ظاہر ہو، اور ٹخنوں سے نیچے نہ ہو یعنی فساق جس طرح پہنتے ہیں ان کی ہیئت اور طرز پر نہ ہو تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند