• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14211

    عنوان:

    کیا غیر جاندار چیزوں کا انشورنس جائز ہے جیسے گھر، گاڑی؟ اور اس میں نوکری کرنے کا کیا حکم ہے؟ (۲)کیاموبائل سے میسج کے ذریعہ سے قرآن اور حدیث کا ترجمہ ، دین کی باتیں دوسروں کو بھیج سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا غیر جاندار چیزوں کا انشورنس جائز ہے جیسے گھر، گاڑی؟ اور اس میں نوکری کرنے کا کیا حکم ہے؟ (۲)کیاموبائل سے میسج کے ذریعہ سے قرآن اور حدیث کا ترجمہ ، دین کی باتیں دوسروں کو بھیج سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1879=150k

    گھر کا انشورنس کرانا جائز نہیں ہے، اس میں سود وقمار (جوا) پایا جاتا ہے اور ان دونوں کی حرمت نص قطعی سے ثابت ہے، البتہ گاڑی کا ایسا ا نشورنس کرنے کی گنجائش ہے جس میں معاوضہ نہ ملتا ہو، کیونکہ بدون انشورنس کرائے گاڑی چلانا ممنوع ہے۔ (ب) کس قسم کی ملازمت کرنے کا حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں؟ انشورنس کمپنی میں لکھا پڑھی کی ملازمت کرنا یا ایجنٹ کے طور پر کام کرنا جائز نہیں ہے۔

    (۲) کوئی ضروری بات بطور پیغام کے بھیجنا جس میں دینی بات یا ترجمہ قرآن کی بے ادبی ہونے کا اندیشہ نہ ہو، جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند