• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1414

    عنوان:

    کیا اسلام پوسٹ مارٹم کی اجازت دیتا ہے؟

    سوال:

    کچھ دنوں قبل ایک مسلمان مردے کے پوسٹ مارٹم کے سلسلے میں لوگوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی۔ اسی سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام کسی مسلمان مردے کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دیتا ہے؟پوسٹ مارٹم کے بعد لاش خراب جاتی ہے۔ شریعت کیا کہتی ہے، رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 484/ م= 476/م

     

    اللہ نے انسان کو مکرم اورمحترم بنایا ہے لقولہ تعالیٰ: وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِیْ آدَمَ الآیة. اور پوسٹ مارٹم میں لاش کی بے حرمتی ہوتی ہے، اس کو برہنہ کیا جاتا ہے وغیرہ جو انسانی تکریم کے منافی ہے اس لیے بغیر کسی قانونی مجبوری کے از روئے شرع پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند