• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14024

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ زید بیس پچیس سال سے حرام آمدنی کما رہا ہے کیوں کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کا ممبر ہے، اس لیے وہ شریعت سے غیر آہنگ تجارت و کاروبار مثلاً بینکنگ اسٹاک میں تجارت اور بغیر ڈلیوری کے شیئر زوغیرہ کی فروخت وغیر ہ پر کمیشن لیتا ہے۔ نیز وہ تعمیرات کا کاروبار بھی کرتا ہے، لیکن وہ کاروباراس کے اسٹاک کاروبار سے بالکل چھوٹا ہے ۔گزشتہ سال زید نے اسٹاک مارکیٹ اور دبئی میں پراپرٹی کی تجارت میں نقصان ہونے کی وجہ سے اپنا اکثر پیسہ کھودیا ۔ اب زید نے تو بہ کرلیا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ اب کبھی بھی حرام آمدنی میں ملوث نہیں ہوگا (لیکن وہ اب بھی شریعت سے غیر آہنگ تجارت میں اپنے گراہکوں سے کمیشن لے رہا ہے)۔ اس صورت میں کیا زید کا کھانا کھانا اور اس کا تحفہ قبول کرنا درست ہے؟ اور وہ اپنا پیسہ کیسے پاک کرسکتا ہے کیوں کہ تمام پیسہ یعنی حلال اور حرام ایک ساتھ ملا ہوا ہے؟زید کی لڑکی عالمہ ہے تو کیا اس کے ساتھ شادی کرنا درست ہے؟ اس رشتہ میں کیا پریشانیاں آسکتی ہیں اور کن شرائط کے ساتھ یہ شادی کرنی چاہیے؟ یہ اطلاع زید کے ملازمین اور مارکیٹ کے کچھ مستند ذرائع سے معلوم کرکے آپ کو دی جارہی ہیں۔عموماً ہماری اسٹاک مارکیٹ میں اسی سے نوے فیصد کاروباری سرگرمیاں جو کہ واقع ہورہی ہیں حرام ہیں۔ انسان کو اس اطلاع پر بھروسہ کرنا چاہیے یا یقین کرنا چاہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے؟ اور دوسرے لوگ زید کی آمدنی پر کیسے تبصرہ کرسکتے ہیں،کیا فیصلہ زید کی ظاہر ی معلومات پر کیا جائے گا؟ اس کے گھر کھانا کھانا، زید سے تحفہ لینا، اس کی لڑکی سے شادی کرنا وغیرہ کیا حلال و حرام کا معاملہ ہے یا فتوی یا تقوی کا معاملہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 993=799/ل

    جب تک قطعی طور پر یقین کے ساتھ یہ معلوم نہ ہوجائے کہ زید کی آمدنی کا غالب حصہ حرام ذرائع سے حاصل کیا ہوا ہے اس وقت تک اس کی آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے اور اس کے گھر کھانا کھانا اور تحفہ لینا درست ہے، البتہ اگر قطعی طور پر اور شرعی ثبوت سے اس بات کا پتہ چل جائے کہ اس کی غالب آمدنی حرام ہے، تو اس کے گھر کھانا کھانا اور اس سے تحفہ لینا ناجائز ہوگا، ہکذا فی العالمگیری، کتاب الکراہیت، جہاں تک امی کی لڑکی سے شادی کرنے کا مسئلہ ہے تو شادی کرنا جائز ہے، البتہ اگر شرعی ثبوت سے اس کی آمدنی کا غالب حصہ حرام ہونا معلوم ہوجائے تو اس کے یہاں کھانا کھانا ناجائز ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند