• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14013

    عنوان:

    حضرت تاش کھیلنا کیسا ہے حرام ہے یا حلال ہے ؟ اگر حرام ہے تو کون سی حدیث ہے اس کو حوالے کے ساتھ بیان فرمائیں؟اور ایک صاحب نے اس کے بارے میں یہ حدیث بیان کی ہے کہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جب انسان تاش کھیلتا ہے تو اس کا دونوں ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں لت پت رہتا ہے۔ تو کیا یہ حدیث ہے، اگر ہے، تو کس کتاب میں ہے صفحہ نمبر کے ساتھ بیان فرمادیں؟ اور وہ صاحب کہتے ہیں کہ مشکوة کی حدیث ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 994=800/ل

    تاش اگر پیسے رکھ کر کھیلا جائے تو یہ جوا ہوا جو بنص قرآنی حرام ہے اور اگر روپے کے بغیر کھیلا جائے تو بھی یہ جمہور کے نزدیک ناجائز ہے: وکرہ تحریمًا اللعب بالنرد وکذا الشطرنج․․․ وإنما کرہ لأن من اشتغل بہ ذھب عناء ہ الدنیوي وجاء ہ العناء الأخروي فھو حرام وکبیرة عندنا․․․ وفي إباحتہ إعانة الشیطان علی الإسلام والمسلمین کما في الکافي (شامي: ۹/ ۵۶۵، ط زکریا دیوبند) تاش کھیلنے کے سلسلے میں آپ نے جو حدیث نقل کی ہے وہ میری نظر سے نہیں گذری، جو صاحب یہ حدیث بیان کررہے ہیں آپ خود انھیں سے حوالہ طلب کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند