• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13889

    عنوان:

    کسی خوشی کے موقع پر جیسے بچے کی ولادت، امتحان میں کامیابی یا نوکری کا لگ جانا وغیرہ پر شیرینی تقسیم کرنا سنت ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیا جائز ہے؟

    سوال:

    کسی خوشی کے موقع پر جیسے بچے کی ولادت، امتحان میں کامیابی یا نوکری کا لگ جانا وغیرہ پر شیرینی تقسیم کرنا سنت ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 13889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1049=988/ب

    ان خوشیوں کے مواقع پر بطور تحدیث نعمت کے شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا جائز ہے، سنت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند