• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 130936

    عنوان: شراب کی دکان اور اس کی آمدنی

    سوال: میرے چچا کی شراب کی دوکان ہے وہ شراب پی پی کے اللہ کو پیارے ہو گئے او ربہت قرضہ (لون) کر کے گئے میرے والد صاحب بڑے ہونے کی وجہ سے پورا قرضہ ان کے اوپر آگیا، قرضہ دینے کے لیے والد صاحب نے چاہا کہ دوکان کو چلانے لگے، اب وہ اس کو بند نہیں کر رہے ہیں، کئی بار سمجھایا نہیں مان رہے ہیں، حرام کی کمائی گھر میں اور کام میں آرہی ہے، بہت پریشان ہوں ، ایک لقمہ کھانے سے چالیس دن تک کی عبادت قبول نہیں ہوتی اور حرام غذا سے بنا بدن ․․․․․․․․․․ اللہ حفاظت کرے ہم سب کی۔ براہ مہربانی بتائیں اب میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 130936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1126-1200/B37=1/1438
    ابھی والد صاحب کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے، جب چچا صاحب کی طرح ان کا حال بھی ہو جائے گا جب ان کی سمجھ میں آئے گا۔ آپ اگر بالغ ہیں تو کوشش کرکے حلال کمائی کمائیں خواہ تھوڑی ہو اور اسی سے کھائیں پئیں۔ شراب کی آمدنی حرام و ناپاک ہے اسے نہ کھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند