• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1268

    عنوان: اردو یا عربی اخبار کو پڑیا بنانے کے لیے دکان میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال: اردو یا عربی اخبار کو پڑیا بنانے کے لیے دکان میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 1268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  801/ج = 801/ج)

     

    اگر اس میں کوئی آیت یا حدیث، یا ان کا ترجمہ یا کوئی شرعی مسئلہ وغیرہ لکھا ہوا ہو تو اس کو پڑیا باندھنے کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں ان مقدس اشیاء کی توہین لازم آتی ہے، اور اگر اس میں یہ چیزیں نہ ہوں بلکہ عام خبریں یا سیاست وغیرہ کے مضامین ہوں تو اس کو پڑیا باندھنے میں استعمال کرنا جائز ہے، لیکن بہتر نہیں کیونکہ عربی تو مکمل اسلامی زبان ہے اور اردو میں بھی بہت سی اسلامیات کو منتقل کردیا گیا ہے، اس لیے عربی یا اردو کے اخبار میں پڑیا باندھنا خلافِ ادب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند