• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12498

    عنوان:

    ایک شخص جس کا مشغلہ کبوتر بازی ہے اور اس پر شرائط بھی عائد کرتا ہے نیز بڑے بڑے کبوتر بازوں کے ٹورنامنٹ بھی کرواتا ہے کیا ایسا شخص کسی برادری کے عہدے صدارت کے لیے اہل ہوگا، برائے کرم قرآن سنت کی روشنی میں جواب ارسال کیجیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720=720/م

    شخص مذکور کو حکمت ونرمی سے سمجھادیں کہ کبوتر بازی کا مشغلہ از روئے شرع درست نہیں، اس کو ترک کردیں اس کے باوجود بھی اگر وہ باز نہ آئے تو اس کو عہدہٴ صدارت سے معزول کرکے کسی لائق ومتدین شخص کو صدر منتخب کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند