• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12358

    عنوان:

    کیا شریعت میں کاپر ٹی (ایک آلہ ہے جو کہ حمل نہیں ٹھہرنے دیتا ہے)کادو یا تین سال تک حمل ٹھہرنے سے بچنے کے لیے استعمال کرناممکن ہے؟

    سوال:

    کیا شریعت میں کاپر ٹی (ایک آلہ ہے جو کہ حمل نہیں ٹھہرنے دیتا ہے)کادو یا تین سال تک حمل ٹھہرنے سے بچنے کے لیے استعمال کرناممکن ہے؟

    جواب نمبر: 12358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 735=685/ب

    اگر صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہو یا تکالیف حمل برداشت کی صلاحیت نہ ہوں نیز طبیب حاذق دین دار کی تشخیص ہو تو عارضی طور پر مانع حمل دوائی لینے کی گنجائش ہے ورنہ یہ مقصد شرع وشارع کے خلاف کام ہوگا،چنانچہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے توالدوا تناسلوا فإني مکاثر بکم الأمم یوم القیامة (نسل کو خوب بڑھاوٴ کیونکہ میں قیامت کے دن میری امت کی کثرت سے فخر کروں گا)۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند