• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12340

    عنوان:

    فیشل بلیچ (چہرہ کی رنگت نکھارنے کی کریم وغیرہ) میں ہائیڈروجن اور امونیا شامل ہوتا ہے کیا اس کا استعمال کرنے کے بعد غسل او رنماز جائز ہے؟

    سوال:

    فیشل بلیچ (چہرہ کی رنگت نکھارنے کی کریم وغیرہ) میں ہائیڈروجن اور امونیا شامل ہوتا ہے کیا اس کا استعمال کرنے کے بعد غسل او رنماز جائز ہے؟

    جواب نمبر: 12340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1051=809/ھ

    ہائڈروجن اور امونیا میں کوئی نجس چیز نہیں ہوتی، نیز اس کریم کے لگانے میں محض رنگت کا نکھار ہوتا ہے، چہرہ پر پاپڑی وغیرہ کے قبیل کی کوئی چیز جم کر پانی کھال تک پہنچنے میں مانع نہیں ہوتی، تو ایسی صورت میں غسل وضو نماز سب درست ہے ورنہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند