• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12051

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ کیمرہ والا موبائل رکھنا حرام ہے اور جن اماموں کی جیب میں کیمرہ والا موبائل رکھا ہوتا ہے نہ تو ان کی نماز قبول ہوتی ہے اور نہ ہی دعا۔ کیا یہ حقیقت ہے؟ یہ بتائیں کیا کیمرہ والا موبائل جیب میں رکھنا ہر صورت میں حرام ہے یا کسی صورت میں جائز بھی ہے؟ اگر کسی صورت میں جائز ہے تو وہ صورت بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی 870=650/ھ

    عامہٴ استعمال اس کا امور حرام میں ہی ہوتا ہے، اس لیے سدا للباب حرام قرار دینے میں کچھ مضائقہ نہیں، اور جیب وغیرہ میں رکھ کر نماز اداء کرنے میں عدم قبول کا خدشہ بھی درست ہے، اگر کوئی شخص اپنے اوراپنے گھر والے نیز متعلقین پر اتنا قابو رکھتا ہو کہ کبھی کوئی ناجائز تصویر کیمرہ والے موبائل میں نہ آنے دے نہ ہی تصویر کشی کرے (جس کی صورتِ واقعیہ کا تحقق متعذر نہ سہی، مشکل ضرور ہے) تو اس کے حق میں گنجائش ہوسکتی ہے یعنی حرام کا حکم نہ ہو، اگرچہ کراہت تحریمی سے پھر بھی خالی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند