• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11637

    عنوان:

    جوا کیا ہے خاص طو رپر کرکٹ میچ میں؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم میچ بھی کھیلیں اور جوا بھی نہ ہو؟

    سوال:

    جوا کیا ہے خاص طو رپر کرکٹ میچ میں؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم میچ بھی کھیلیں اور جوا بھی نہ ہو؟

    جواب نمبر: 11637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 465=335/ل

     

    جوا کی تعریف ہے: تعلیق الملک علی الخطر والمال من الجانبین یعنی مال دونوں طرف ہو اور اس کے حصول کو امر متردد (ایسا امر جس میں ہونے اور نہ ہونے دونوں کا احتمال ہو) پر معلق کیا کیا ہو ، کرکٹ میچ میں جو یہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیمیں روپے رکھتی ہیں، اور جیتنے والی ٹیم اس روپے کو لے لیتی ہے، یہ بھی مذکورہ بالا تعریف کی بنا پر قمار (جوا) میں داخل ہے، کیونکہ مال دونوں ٹیموں کی جانب سے ہے، اور جیتنے پر اس کے حصول کو معلق کیا کیا ہے، البتہ اگر روپے ایک ٹیم کی طرف سے ہو اور دوسرے ٹیم کی طرف سے روپے نہ ہوں یا روپے دونوں ٹیموں کے نہ ہوں بلکہ وہ کسی تیسرے شخص کے ہوں اور جو بھی ٹیم جیت جائے وہ روپے لے لے تو یہ شکل جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند