• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11592

    عنوان:

    محصول کے متعلق میرا ایک سوال ہے۔ شرعی ٹیکس کیا ہیں جن کو اسلامی حکومت رعایا پر لگاسکتی ہے؟میں حنفی فقہ میں دلچسپی رکھتاہوں۔ (۲)دوسرے یہ کہ میں کاروبار کے لین دین اور حنفی نقطہ نظر کے مطابق محصول کے بارے میں پڑھنے کا خواہش مند ہوں۔ اگر آپ مجھے اس سے متعلق ذرائع کے بارے میں بتادیں جیسے کتابیں، انٹرنیٹ ویب سائٹیں وغیرہ تو میں آپ کا احسان مند ہوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 404=369/ب

    (۱) مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کے لیے کوئی ٹیکس حکومت لگائے تو اس کی اجازت ہے، اسلامی حکومت رعایا پر لگاسکتی ہے۔

    (۲) آپ کسی مستند اورماہر عالم دین کے پاس کتاب البیوع وغیرہ کا مطالعہ کریں۔ محض کتاب دیکھنے سے یہ چیز حاصل نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند