• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11086

    عنوان:

    ہم چار بھائی ہیں۔ ہم دو بڑے بھائی اللہ کے کرم سے نوکری کررہے ہیں۔ کسی وجہ سے ہمارے والدین نے ہمیں منع کررکھا ہے کہ ہم اپنی نوکری کا کسی کو نہ بتائیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ اس چیز کو چھپانے کے لیے ہمیں جھوٹ بولنا پڑتا ہے کیوں کہ ہم دونوں بھائی پڑھائی سے فارغ ہوچکے ہیں اورجب بھی ہمارے عزیز ہمیں ملتے ہیں وہ نوکری کا سوال کرتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 294=256/د

    ہوسکتا ہے کہ والدین کی اس میں مصلحت ہو، لیکن اس کے لیے جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے، البتہ اکر آپ ایسا کوئی جواب دے سکتے ہیں کہ جس میں صریح جھوٹ نہ ہو تو درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند