• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10991

    عنوان:

    میں گزشتہ ایک سال سے بے روزگار ہوں اور نوکری کی تلاش میں ہوں۔ کیا کال سینٹر میں نوکری کرناجائز ہے؟ لیکن پریشانی یہ ہے کہ کال سینٹر بینک اور ہوم لون دینے والی کمپنی کے لیے کام کرتا ہے ۔ کال سینٹر الگ کمپنی ہے یہ کمپنی انڈیا میں ہے اور معاہدہ کی بنیاد پر امریکن کمپنیوں کو خدمات مہیا کرتی ہے۔ لیکن ہمیں بینک یا ہوم لون دینے والی کمپنی کے لیے کام کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ان کے ساتھ براہ راست تعلق نہیں ہے۔ کیا میں اس کمپنی کے ساتھ کام کرسکتاہوں؟ (۲)اسی صورت میں کام صرف بینک یا ہوم لون حاصل کرنے والے گراہکوں کے سوالوں کا فون پر جواب دینا ہوتاہے۔ کیا میں اس صورت میں کام کرسکتاہوں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 373=273/ھ

    آپ نے اپنے متعلق تو کچھ لکھا نہیں کہ کال سینٹر میں آپ کے ذمہ کیا کیا کام ہوں گے؟

    (۲) اگر آپ کا صرف اتنا ہی کام ہوگا کہ صرف بینک یا ہوم لون حاصل کرنے والے گراہکوں کے سوالوں کا جواب فون پر دیں گے اور سود وقمار وغیرہ کا لکھنا دستاویز بنانا اس کی گواہی دینا وغیرہ جیسے امور کا تعلق آپ سے نہ ہوگا تو ملازمت کی گنجائش ہے، اگرچہ اچھا یہی ہے کہ اس کے علاوہ کوئی بے غبار حلال ذریعہ آمدنی کا تلاش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند