• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1084

    عنوان:

    ایک مرد کتنی انگوٹھیاں پہن سکتا ہے؟ نیز، ایک عورت کتنی انگوٹھیاں پہن سکتی ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک مرد کتنی انگوٹھیاں پہن سکتا ہے؟

    نیز، ایک عورت کتنی انگوٹھیاں پہن سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 1084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوى:  526/ن = 515/ن)

     

    (۱) مرد صرف چاندی کی ایک انگوٹھی پہن سکتا ہے جو ایک درہم کی مقدار سے زیادہ نہ ہو اور درہم موجودہ اوزان کے اعتبار سے  تین گرام اکسٹھ ملی گرام اور آٹھ میکرو ملی گرام (3.618) کا ہوتا ہے۔ ولا یتختم إلا بالفضة لحصول الاستغناء بھا فیحرم بغیرھا وفي الحاوي القدسي: إلا الخاتم قدر درھم (در مع رد المحتار: ج۹ ص۵۱۷، زکریا دیوبند) اور مرد کو صرف ایک انگوٹھی بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہننی چاہیے، یجعلہ لبطن کفہ في یدہ الیسری وینبغي أن یکون في خنصرھا دون سائر أصابعہ ودون الیمنی (در مع رد المحتار: ج۹ ص۵۱۹، ط زکریا دیوبند، عالم گیري: ج۵ ص۳۳۶، ط دیوبند)

     

    (۲) اور عورت صرف سونے اور چاندی کی انگوٹھی پہن سکتی ہے، دوسری دھاتوں کی نہیں اورعورت کے لیے جائز ہے کہ جتنی چاہے انگوٹھیاں پہنے اور جس ہاتھ میں چاہے پہنے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند