• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10785

    عنوان:

    کیا ساحر اور مسحور (یعنی جادو کرنے والا اور جس پر جادو کیا جاوے) تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا جادو کرنے والے پر جہنم لازم ہے؟ اور جس پر جادو کیا جاوے اس پر جنت لازم ہے؟ اگر نہیں تو اس کا صحیح جواب بتائیں عین نوازش ہوگی اور آپ کا احسان مند او رشکر گزار ہوں گا۔ اللہ تعالی آپ کودونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 258=234/د

    جادو کرنا حرام ہے، اور اگر اس میں کوئی شئ عقیدہٴ اسلام کے خلاف ہو تو کفر ہے، جس سے توبہ لازم ہے ورنہ جہنم میں جانا پڑے گا، اور جس پر جادو کیا جائے تو سحر کے سبب اس کا جنت میں جانا لازمی ہو ایسا کسی حدیث سے ثابت نہیں، البتہ ہرکلمہ گو جنت میں جائے گا، خواہ مسحور ہو یا غیرمسحور، اگر گنہ گار ہوگا تو بقدر گناہ سزا پانے کے بعد۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند