• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10682

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کسی مسلم لڑکی سے محبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲)کسی کی اگر تین جمعہ مسلسل چھوٹ جائے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کسی مسلم لڑکی سے محبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲)کسی کی اگر تین جمعہ مسلسل چھوٹ جائے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 10682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 209=209/م

    (۱) اجنبیہ لڑکی سے پیار ومحبت کرنا یعنی اس سے بات چیت کرنا، ملاقات کرنا اس کے ساتھ گھومنا پھرنا حرام وناجائز ہے۔

    (۲) اللہ تعالیٰ سے خوب توبہ واستغفار کرے، اپنی چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء کرے اور آئندہ کوئی نماز نہ چھوڑے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند