• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 1054

    عنوان: کیا کسی بھی طرح کا داڑھی میں خضاب لگانا/ رنگنا جائز ہے؟

    سوال:

    میری عمر ۳۸/سال ہے اور شرعی داڑھی رکھتا ہوں، الحمد للہ۔ گذشتہ ایک ڈیڑھ سال کے اندر میری داڑھی میں حیرت انگیر طور پر سفید بال بڑی تیزی کے ساتھ بڑھنے لگے ، مجھ سے ہر آدمی پوچھنے لگا کہ کیوں اتنی جلد بوڑھے دکھائی دینے لگے۔ کچھ رشتہ دار میری بیوی سے مذاق کرتے ہیں اور اسے میری بیٹی کہتے ہیں ، کیوں کہ ہم دونوں میں بظاہر زیادہ فرق محسوس ہوتا ہے۔ جولائی ۲۰۰۵ء میں میرے ساتھ ایک سڑک حادثہ ہوا اور مجھے سر میں چوٹ آئی۔ اس کے بعد ہی سے میری داڑھی سفید ہونے لگی، لیکن یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سفیدی حادثہ کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ میرے ساتھ کوئی اور طبی مسئلہ نہیں ہے۔ کیا کسی بھی طرح سے داڑھی میں خضاب لگانا/ رنگنا جائز ہے؟ اگر ہاں، تو بتائیں کیسے اور کن حالات میں؟

    جواب نمبر: 1054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 326/د = 322/د)

     

    کالا خضاب تو ہرگز نہ لگائیں البتہ مہندی وغیرہ کا خضاب لال رنگ یا لال کالا ملا ہوا لگاسکتے ہیں جب کہ لال غالب ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند