• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1036

    عنوان: تصویر کے سامنے جھک کر استمنا بالید کرنے والے کا حکم ؟

    سوال: ایک رات ہاسٹل میں میرے کمرے کا ساتھی دروازہ بند کرنا بھول گیا۔ میں کمرہ میں داخل ہوا اور دیکھا کہ وہ عجیب حالت میں ہے۔ اس نے لڑکیوں کے بڑے بڑے پوسٹر لے رکھے تھے اور ان کے سامنے گھٹنوں بل جھکا ہوا تھا۔ اس کا انڈر ویر نیچے تھا اور وہ استنماء بالید کررہا تھا۔ اس کی ہیئت سجدہ کے مشابہ تھی، لیکن اس کا ہاتھ اور پیشانی زمین پر نہیں تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ کیا کررہے ہو، تم کفر کررہے ہو،تم کیوں ان تصاویر کے سامنے جھکے ہوئے ہو؟ اس نے بتایا کہ وہ ان تصاویر کی پوجا نہیں کررہا تھا بلکہ ایک ماحول بناکر اور ان لڑکیوں کو زندہ تصور کرکے جنسی تلذذ حاصل کرنا چاہتا تھا۔ حقیقت میں ان تصاویر میں زندگی ہونے کا عقیدہ اس کو نہیں تھا، وہ محض اس سے جنسی لطف لینا چاہتا تھا۔ میں نے کہا کہ تم ان تصاویر کا سجدہ کررہے تھے۔ اس نے کہا کہ اس کی ہیئت سجدہ سے مختلف تھی۔ براہ کرم، میرے سوال کا جواب عنایت فرمائیں کہ اس سے کفر کا صدور ہوا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 858/ب = 58/تب)

     

    محض مذکورہ حرکت کی بنیاد پر کفر کا فتویٰ جاری نہ ہوگا گو اس کی ناشائستہ حرکت حرام و ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند