متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 10304
میں ایک اسٹیشنری کی دکان پر کام کرتاہوں۔درس نظامی پڑھ چکا ہوں مگر میری دکان جہاں میں کام کرتا ہوں سیٹھ بونڈ کی پرچیاں بیچتا ہے اگر چہ میں ابھی ٹرائل (آزمائشی طورپر) پر ہوں معلوم نہیں کہ مجھے تنخواہ ملتی ہے کہ نہیں؟ دس دن ہوئے ہیں۔ پر کیا یہاں کام کرنا ہم لوگوں کا صحیح ہے کہ نہیں؟ اسی طرح اسٹیشنری کے اکثر آئٹم میں تصویریں ہیں اور میرا ارادہ مستقبل میں اپنی دکان کا ہی ہے تو کیا یہ کام ٹھیک ہوگا؟

جواب نمبر: 10304
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 145=145/ م
اسٹیشنری کی دوکان پر آپ کیا کام کرتے ہیں؟ سوا ل میں اس کی وضاحت نہیں، اگر آپ سے متعلق ناجائز کام کی انجام دہی نہیں ہے، تو اپنے کام پر برقرار رہنا درست ہے، اور اسٹیشنری کی دوکان کھولنا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند