• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10039

    عنوان:

    میں نے انٹرنیٹ کیبل مہیا کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ جیسا کہ میں نے آپ کے کچھ فتوی میں پڑھا کہ نیٹ مہیاکرانے کا کام کرسکتے ہیں لیکن غیر شرعی اور ناجائز کام انجام نہ ہونے پائیں۔ جناب میں نے اپنے رجسٹریشن فارم میں کچھ شرطیں رکھیں ہیں ان میں کچھ یہ بھی ہیں کہ انٹرنیٹ کا غیر قانونی اورغیر شرعی استعمال کرنا منع ہے اور اس کا غیر شرعی اور غیر قانونی استعمال کرنے والے کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور اس بات کا اقرار نامہ پر دستخط بھی لیتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اقرار نامہ پر دستخط کرے اور اگر مجھ سے چھپا کر اس کا غلط استعمال کرے تو کیا اس کا گناہ میرے ذمہ ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 9=9/ د

    چوری سے جو شخص انٹرنیٹ کااستعمال غیرشرعی طریقے سے کرے گا اس کا گناہ استعمال کرنے والے پر ہی ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند