• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9663

    عنوان:

    اگر حج کے زمانہ میں عورت کو ماہواری ہو جائے تو وہ حج کیسے کرے گی؟

    سوال:

    اگر حج کے زمانہ میں عورت کو ماہواری ہو جائے تو وہ حج کیسے کرے گی؟

    جواب نمبر: 9663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2255=2048/د

     

    ماہواری کے دنوں میں بیت اللہ شریف میں جانا منع ہے، لہٰذا طوافِ زیارت نہ کرے، اس کے علاوہ بقیہ اعمال حج اسی حالت میں ادا کرے، طوافِ زیارت پاک ہونے کے بعد کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند