• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 8984

    عنوان:

    میری والدہ جن کی عمر 65/یا 70/سال کے قریب ہے گزشتہ سال حج کو آئی تھیں۔ میں یہاں مدینہ منورہ میں رہتا ہوں، میرے بھائی نے بمبئی سے حج ٹور کے ساتھ والدہ کو ایئر پورٹ پر چھوڑدیا اور وہ مکہ مکرمہ آگئیں۔ یہاں سے میں 8/ ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ جاکر ان کے ساتھ سارے ارکان پورے کیے اور 13/ذی الحجہ کو واپس مدینہ منورہ اپنی ڈیوٹی پر آگیا۔ انڈیا میں ایک عالم صاحب کاکہنا ہے کہ بمبئی سے محرم ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے حج نہیں ہوا۔ برائے مہربانی رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1524=1278/ ل

    صورت مسئولہ میں حج تو ادا ہوگیا، البتہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک بغیر محرم سفر کرنے گا گناہ آپ کی والدہ پر ہوا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند