• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 8108

    عنوان:

    میری والدہ کی عمر 74سال ہے۔ شوگر کی مریضہ ہیں۔ کبھی کبھی خون کا دباؤ زیادہ ہوجاتا ہے، گھٹنوں (جوڑوں) میں کمزوری ہے اور گر می برداشت نہیں کرسکتی ہیں، کیوں کہ خون کا دباؤ ایک دم چڑھ جاتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیا حج کرنا فرض ہے؟ ان کا فرض حج ابھی تک ادا نہیں ہواہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1864/ ب= 284/ تب

    اگر دن ان کے پاس سفر حج کے بقدر مال ہے تو ان پر حج فرض ہے، اگر اپنی اس بیماری میں سفر کرسکتی ہیں تو ضرور حج کے لیے جائیں۔ اللہ کی وہاں بے پناہ رحمتوں کی وجہ سے اور زمزم کا پانی پینے کی برکت سے اور دعاوٴں کی برکت سے ان شاء اللہ سب کام ہوجائے گا، اور اگر سفر کی بالکل ہمت نہیں نہ طاقت ہے تو پھر کسی اور کو بھیج کر اپنا حج بدل کرائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند