• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69393

    عنوان: حج کی دعوت؟

    سوال: حج میں جانے سے پہلے لوگوں کو دعوت دینا اور رشتہ داروں کو بلانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 69393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1381-1441/L37=01/1438 حج سے پہلے دعوت وغیرہ کا اہتمام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام تابعین وغیرہم میں سے کسی سے ثابت نہیں نیز اس دور میں اس نے رسم کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس میں دیگر امور قبیحہ بھی شامل ہوتے جارہے ہیں؛ اس لیے احتراز کرنا چاہئے بغیر کسی رسم و رواج کی پابندی کے رشتہ داروں کے یہاں جانے یا رشتہ داروں کا ملاقات کے لیے آنے میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند