• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 67258

    عنوان: 10 ذوالحجہ کو اگر میں نے قربانی پہلے کردی اور رمی کرنے بعد میں گئے اس صورت میں دَم لازم ہوگا یا نہیں؟

    سوال: 10 ذوالحجہ کو اگر میں نے قربانی پہلے کردی اور رمی کرنے بعد میں گئے، میرے ساتھ میری ماں ہیں جن کی عمر 79 سال ہے اس صورت میں دَم لازم ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 67258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 689-689/Sd=9/1437 امام ابوحنیفہ رحمہ الله کے مفتی بہ قول کے مطابق حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے لیے رمی، قربانی اور حلق میں ترتیب واجب ہے؛ لہذا صورت مسئولہ میں اگر آپ حج قران یا تمتع کرنے والے تھے، اور پھر آپ نے قربانی پہلے کر دی، بعد میں رمی کی، تو ترتیب کے فوت ہونے کی وجہہ سے آپ پر ایک دم واجب ہوگا۔ یجب في یوم النحر أربعة اشیاء: الرمي، ثم الذبح لغیر المفرد، ثم الحلق، ثم الطوف۔ (رد المحتار: ۳/۴۷۲، ط: زکریا) نحر القارن قبل الرمي أو حلق قبل الذبح، فعلیہ دم۔۔۔۔ (شرح الوقایة: ۱/۲۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند