• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 65635

    عنوان: عمرہ کے دوران مباشرت

    سوال: میرا آپ سے سوال ہے کہ اگر شوہر بیوی کو عمرہ کے لیے بلواے اور شوہر پہلے سے مکہ پاک میں ہو تو کیا میاں بیوی مباشرت کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 65635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 674-674/B=9/1437 بیوی جب عمرہ سے فارغ ہوجائے یعنی طواف او رسعی کرنے کے بعد بال کٹوالیا، یعنی احرام سے نکل گئی، اس کے بعد میاں بیوی مباشرت کرسکتے ہیں احرام کی حالت میں مباشرت کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند