• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 65573

    عنوان: اگر مکہ میں رہنے والا شخص اپنی کسی ضرورت سے میقات سے باہر چلا جائے، تو واپسی کے وقت اسے احرام باندھ کر آنا ہوگا

    سوال: مکہ میں رہنے والا شخص جب اپنی ضرورت سے یا آفس کے کام سے میقات کے باہر چلاجائے مثلاً طائف تو کیا اب واپسی میں اس کے لیے عمرہ کرنا ضروری ہے جب کہ اس کی نیت نہیں ہے عمرہ کرنے کی ؟

    جواب نمبر: 65573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 742-833/Sd=10/1437

     

    اگر مکہ میں رہنے والا شخص اپنی کسی ضرورت سے میقات سے باہر چلا جائے، تو واپسی کے وقت اسے احرام باندھ کر آنا ہوگا اور عمرہ کرنا لازم ہوگا۔ المکي إذا خرج منہا، وجاوز المیقات، لا یحل لہ العود بلا إحرام․ (رد المحتار: ۳/ ۴۸۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند