• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64098

    عنوان: طواف اور سعی کے بعد سر کے بال کاٹنے کے لیے نائی نہیں مل پایا، تو خود ہی قینچی سے بال کاٹ لیے۔

    سوال: طواف اور سعی کے بعد سر کے بال کاٹنے کے لیے نائی نہیں مل پایا اور پھر سفر مدینہ کے لیے نکلنا تھا ، میں نے خود سے اپنے سر کے بال قینچی سے کاٹ لئے ، بال تھوڑا بہت کٹا، پھر احرام سے نکل گیا ۔ کیا میرا عمرہ صحیح ہوگیا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 64098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 765-765/N=8/1437 صورت مسئولہ میں اگر آپ نے اپنے سر کے بال کم ازکم چوتھائی سر کے بقدر کاٹے اور ایک پوروے کے بقدر کاٹے تو آپ پر دم وغیرہ کچھ واجب نہیں، البتہ قصر میں افضل یہ ہے کہ پورے سر کے بال کاٹے جائیں۔ اور اگر کوئی شخص صرف چوتھائی سر کے بال کاٹنا چاہتا ہے تو ایک پوروے سے کچھ زیادہ کاٹے تاکہ یقین کے ساتھ چوتھائی سر کے بال کم ازکم ایک پوروے کے بقدر کٹ جائیں؛ کیوں کہ سر کے تمام بال پورے طور پر یکساں مقدار میں نہیں ہوتے۔ (غنیة الناسک جدید: ص ۲۲۶، مطبوعہ: مکتبہ یادگار شیخ، سہارنپور، درمختار وشامي ۳: ۵۳۴، ۵۳۵، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند