عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 610767
جدہ سے عمرے كا احرام باندھنا
سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میرا دوست پاکستان سے کام کہ لیے جدہ آیا ہے اس نے احرام نہیں باندھا اور عمرے کی نیت بھی نہیں کی اور پھر اگلے دن ہم دونوں کا عمرہ کرنے کا ارادہ ہوا تو ہم نے جدہ سے احرام باندھ کر عمرے کہ سب ارکان ادا کیے بعد میں کسی نے بتایا کہ دوست کو پاکستان کی جو میقات ہے وہاں سے ہی احرام باندھنا ضروری تھا یا پھر جدہ میں تین دن سے زیادہ قیام کرتا اس کہ بعد احرام جدہ سے باندھ سکتا ہے اب آیا دوست کا یہ عمل ٹھیک ہے یا دم اور عمرہ واجب ہوگیا ہے جبکہ دوست نے پہلے بھی کافی عمرے کیے ہوئے ہیں۔
جواب نمبر: 610767
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 951-785/M=09/1443
آپ كے دوست كا اصل ارادہ پاكستان سے جدہ آنے كا محض كام كے لیے تھا اور جدہ پہونچ كر پھر عمرے كا ارادہ ہوا تو ایسی صورت میں چونكہ پاكستان سے چلتے وقت یا پاكستانی میقات سے گزرتے وقت عمرے كی نیت بالكل نہیں تھی اس لیے میقات سے احرام باندھنا لازم نہیں تھا اور جدہ سے عمرے كا احرام باندھ كر عمرہ كرلینا درست ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند