• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 61024

    عنوان: اشہرِ حج (شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ کے دس روز) میں عمرہ کرنے سے کچھ شرائط کے ساتھ حج فرض ہوجاتا ہے ؟یہ شرائط کیا ہیں؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    سوال: اشہرِ حج (شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ کے دس روز) میں عمرہ کرنے سے کچھ شرائط کے ساتھ حج فرض ہوجاتا ہے ؟یہ شرائط کیا ہیں؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 687-687/Sd=11/1436-U اشہر حج میں عمرہ کرنے سے حج اس وقت فرض ہوتا ہے جب کہ عمرہ کرنے والے پر پہلے سے حج فرض نہ ہو اور عمرہ کرنے کے بعد اس کے پاس حج کے ایام تک قیام کے مصارف واسباب مہیا ہوں۔ یُستفاد من: الحاصل أن الزاد لابد فیہ ولو لمکي کما صرَّح بہ غیر واحد کصاحب الینابیع والسراج- الفقیر الآفاقي إذا وصل إلی میقات فہو کالمکي - (رد المحتار: ۴/ ۴۵۸- ۴۵۹، زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند