• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 60890

    عنوان: کسی اور کے نام کا عمرہ کرنا

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں، اس لیے اکثر اوقات عمرہ کرتاہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اپنے مرحوم والد کے لیے عمرہ کرنا ہے ، جتنی بار جاؤں گا عمرہ کو مجھے اپنا پہلے اور پھر بعد میں ابو یا کسی اور کے نام کا عمرہ کرنا پڑے گا؟ مطلب ہر بار دو عمرہ کرنا پڑے گا؟ مجھے یا صرف ابو کے نام کا عمرہ کرسکتاہوں؟ مطلب میں جاکے وہاں کسی اور کے نام کا عمرہ کرسکتاہوں اگر میرا کیا ہوا ہے ۔ براہ کرم، قرآن کی تفسیر کے ساتھ سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 60890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 939-932/N=11/1436-U آپ ایک سفر میں ایک سے زائد عمرے کرسکتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں خواہ پہلا عمرہ آپ اپنی طرف سے کریں اور دوسرا اپنے والد صاحب یا کسی اور کی طرف سے یا اس کے برعکس۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند