عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 604829
عمرہ کا طواف و سعی کرنے کے بعد حلق کرانے سے پہلے دوسرے عمرے کا احرام باندھنا؟
عمرہ کے دوران اگر طواف کرنے کے بعد مروہ پہ چلنے کے بعد بنا سر بال صاف کرنے سے پہلے اگر پھر دوبارہ طواف کرلے تو کیا عمرہ ہوجائے گا دوبارہ بس طواف کیا صفا مروہ پہ نہیں چلے؟
جواب نمبر: 604829
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 821-240T/D=10/1442
عمرہ کا طواف و سعی کرنے کے بعد حلق (سر کا بال صاف) کرانے سے پہلے دوسرے عمرے کا احرام باندھنا منع ہے اس سے دم واجب ہوگا۔ لیکن عمرہ کا طواف و سعی کرنے کے بعد صرف نفلی طواف کرنے سے حلق میں تاخیر کے علاوہ دوسری کوئی جنایت نہیں پائی گئی لہٰذا اس سے کوئی دم واجب نہ ہوگا۔
ولا یجب علیہ بتاخیر طواف العمرة ولا لتاخیر حلقہ او سعیہ شیء بالاتفاق (انوار المناسک، ص: 292، بحوالہ تاتارخانیہ: 2/522)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند