• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 604014

    عنوان:

    احرام کی حالت میں ناک کو تشو پیپر سے صاف کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس سلسلے میں کہ تشو پیپر یا مندیل سے ناک کو صاف کرنا اور اسی طرح وضو اور غسل کے بعد تولیہ سے سر اور چہرے کو خشک کرنا کیسا ہے ؟ کیا اس کو تغطیہ یا مشابہ تغطیہ شمار کر کے مکروہ سمجھا جائے گا؟ بینوا توجروا - جزا کم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 604014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 701-672/D=11/1442

     حالت احرام میں ٹیشو پیپر رمال وغیرہ سے ناک صاف کرنا اسی طرح وضو اور غسل کے بعد تولیہ کا استعمال کرنا کراہت سے خالی نہیں؛ البتہ پسینہ یا پانی صرف ہاتھ سے صاف کرنے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند