• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 603063

    عنوان:

    کورونا کی وجہ سے حج پر نہ جاسكے تو حج فرض کی فرضیت ساقط نہیں ہوگی

    سوال:

    کچھ عرصہ قبل ایک سوال جناب عالی میں ارسال کیا تھا۔ جس کا نمبر ہے : 602294 اس کے جواب میں لکھا گیا ہے کہ حج کا حکم یہ ہے کہ جب ایک مرتبہ فرض ہوجاتا ہے تو پھر ساقط نہیں ہوتا، تو گزارش یہ ہے کہ اسی میں تو اشکال ہے کہ حج فرض ہوا ہے یا نہیں؟ کیونکہ قدرت علی الراحلہ حاصل نہیں ہوئی جس کو فقہاء نے شرائط وجوب میں ذکر کیا ہے ۔ نہ کہ شرائط اداء میں۔ تفصیلی اور مدلل جواب مرحمت فرما کر مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 678-557/H=07/1442

     قدرت علی الراحلہ تو فی نفسہ حاصل ہے؛ البتہ حکومتوں نے کورونا وغیرہ کی وجہ سے جہازوں کی پروازیں منسوخ کردیں تو یہ منع من السلطان کے قبیل سے عذر پیش آگیا اور اس کی وجہ سے حج فرض کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند