• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 602042

    عنوان:

    لاعلمی میں بغیر وضو طوافِ زیارت كرلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    لاعلمی کی وجہ سے بغیر وضو طواف زیارت کرنا کیایہ طواف ہوجائیگا کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 602042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 375-290/D=06/1442

     بغیر وضوء طواف زیارت کرنا حرام ہے۔ اگر طواف کے سات چکر یا چار اور اس سے زاید چکر بلا وضوء کئے تو ایک بکری کی قربانی اس کے ذمہ لازم ہے۔ لیکن اگر بعد میں باوضو ہوکر طواف کا اعادہ کرلیا تو دم ساقط ہوجائے گا؛ البتہ مستحب ہے کہ ایک چکر کے بدلے ایک صدقہ فطر کے بقدر صدقہ کردے۔

    ولو طاف للزیارة کلہ أو اکثرہ محدثا فعلیہ شاة ویعید طاہراً استحباباً وقیل حتما ، فان اعادہ سقط عنہ الدم سواء اعادہ فی ایام النحر او بعدہا ولا شيء علیہ للتاخیر (ص: 351، غنیة الناسک فی بغیة المناسک)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند