• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 60125

    عنوان: حج کے دوران نمازوں کے بارے میں

    سوال: ہمارے شہر کانپور سے حج کی جو فلائٹ جاتی ہیں وہ سیدھے مدینہ منوّرہ جاتی ہیں پھر وہاں سے مکّہ لے جایا جاتا ہے ،مکّہ میں پہلے ۴۱ یا ۶۱ دن ملتے ہیں پھر ۵ دن ایام حج میں منیٰ عرفات مزدلفہ لے جاتے ہیں پھر واپس مکّہ میں ۷-۸ دن ملتے ہیں تو اس دوران ہمیں نمازیں قصر کرنی ہیں یا پوری پڑھنی ہیں ؟

    جواب نمبر: 60125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 938-840/D=10/1436-U منی جانے سے پہلے اگر پندرہ دن سے کم مکہ میں قیام کا موقعہ ملے تو یہ شخص مکہ میں مسافر رہے گا، پھر منی زدلفہ عرفات میں بھی مسافر رہے گا اور بعد حج مکہ میں مزید ۵/ ۶/ روز جو قیام رہا اس میں بھی مسافر رہے گا، ان دنوں میں چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کرے گا اور اگر منی جانے سے قبل ۱۵/ دن یا اس سے زائد مثلاً ۱۶/ دن قیام کا موقع ملا تو یہ شخص مکہ میں مقیم ہوجائے گا، پھر منی مزدلفہ اور عرفات میں اسی طرح بعد حج مکہ میں مسلسل مقیم ہی رہے گا، اسے نماز میں اتمام کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند