• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58548

    عنوان: حالت حیض میں احرام کیسے کھولے؟

    سوال: محترم مفتی صاحب :اگر عورت مکہ پہنچ جائے اور اس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو اس کو حیض آجائے اگلے دن اس نے وطن واپس جانا ہے تو وہ احرام سے کیسے نکلے گی؟ ٹکٹ آگے کروانا بھی ممکن نہ ہواس کے لیے ،کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 58548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 535-531/B=6/1436-U اپنے بالوں کو چاروں طرف ایک پوروے کے برابر کٹواکر احرام سے نکل جائے اور اس پر ایک دم دیوے، پھر کسی موقعہ پر آکر احرام باندھ کر اس کی قضا کرے۔ اور اگر اسی حالت حیض میں عمرہ کرلیا تو اس کا عمرہ ہوجائے گا۔ البتہ حالتِ حیض کی صورت میں عمرہ کرنے کی وجہ سے ایک دم واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند