Q. میں اس سال حج کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کچھ سالوں پہلے میں نے مکان کا لون لیا تھا اورمیں اب بھی اصل مال سود کے ساتھ ادا کررہا ہوں۔ مجھے اب بھی 155,000/-روپیے اصل رقم کے جمع کرنے ہیں۔ میرا اثاثہ اس مکان کو بھی شامل ہے جس کو خریدنے کے لیے میں نے ہاؤسنگ لو ن لیا تھا ،جس کو میں ادا کررہا ہوں، اور دوسرے طرح کاپیسہ میرے پاس نقد نہیں ہے، لیکن اگر میں اپنی موجودہ ملازمت ترک کردوں تو مجھے مل جائیں گے (یا میری موت کی شکل میں) جیسے پی ایف، صلہ، پیرانہ سالی کی پنشن وغیرہ۔ یہ مکمل پی ایف، صلہ اور پیرانہ سالی کی پنشن وغیرہ کی رقم ،ہاؤسنگ لون کی رقم 155,000/-سے زیادہ ہے ۔ کیا مکان کا لون ادا کرنے کے بجائے حج ادا کرنا جائزہے؟ یا مجھے پہلے مکان کا لون ادا کرنا ہوگا اس کے بعد حج اداکرنا ہوگا؟