• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58129

    عنوان: سرمہ لگانے کا وقت کونسا ہے؟اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کب سرمہ لگائے تھے؟ رات کے وقت لگانا جائز ہے ؟ وضاحت سے بتائیں۔

    سوال: سرمہ لگانے کا وقت کونسا ہے؟اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کب سرمہ لگائے تھے؟ رات کے وقت لگانا جائز ہے ؟ وضاحت سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 58129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 430-430/M=5/1436-U نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رات میں سونے کے وقت سرمہ لگانا منقول ہے: في مرقاة المفاتیح: وزعم (ابن عباس) أنّ النبي صلی اللہ علیہ وسلم کانت لہ مکحلة یکتحل بہا کل لیلة، ثلاثة في ہذہ وثلاثة فی ہذہ․ رواہ الترمذی، وعنہ قال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یکتحل قبل أن ینام بالإثمد ثلاثًا في کل عین․ مرقاة المفاتیح، کتاب اللباس، باب الترجل ۸/۳۰۹، ط: فیصل/ دیوبند․ پس رات کو سونے سے پہلے سرمہ لگانا بہتر اور مفید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند