• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 57950

    عنوان: کیا قربانی اور حلق میں ترتیب کا قائم رکھنا واجب ہے ۔

    سوال: ایک سوال ہے اگر اس کا کوئی تحقیقی جواب یا اس سلسلہ میں کوئی فتویٰ مرحمت فرما سکیں تو شکر گذار ہوں گا۔ وہ سوال ایام حج میں بینکوں کے ذریعہ قربانی کرانے کے سلسلہ میں ہے ، کہ کیا قربانی اور حلق میں ترتیب کا قائم رکھنا واجب ہے ۔ اگر ترتیب فوت ہو جائے گی تو دم واجب ہو گا اور کیا قربانی سے پہلے حلق کرا لیا تو اس کے جواز کی کوئی صورت کسی امام کے یہاں ہے یا نہیں ۔ قربانی کے اوقات معلوم نہ ہو سکنے کے سلسلہ میں کیا کرنا چاہئے ابھی راجح قول کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 57950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 424-421/B=5/1436-U احناف کے نزدیک قربانی اور حلق میں ترتیب واجب ہے، اگر کسی نے پہلے حلق کرالیا اور بعد میں اس کی قربانی ہوئی تو اس پر دم واجب ہوگا، حلق کرانے سے پہلے اپنی قربانی کے ہونے نہ ہونے کو معلوم کرنا ضروری ہے اور اکر یہ مشکل ہو تو آپ خود یا کسی معتمد کو قربان گاہ کے پاس بھیج کر قربانی کرائیں، یہ مسئلہ ازدحام کی وجہ سے بہت مشکل ہوگیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند