• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 57042

    عنوان: میں پاکستان میں رہتاہوں، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا ہم ظہر کے وقت ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں جب کہ عرفات میں قیام کے دوران ہم عرفات میں خیمہ میں ہوتے ہیں، مسجد نمرہ میں نہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میں پاکستان میں رہتاہوں، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا ہم ظہر کے وقت ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں جب کہ عرفات میں قیام کے دوران ہم عرفات میں خیمہ میں ہوتے ہیں، مسجد نمرہ میں نہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 188-188/L=3/1436-U اگر آپ اپنے خیمہ میں نماز پڑھ رہے ہیں تو ظہر کو ظہر کے قت میں اور عصر کو عصر کے وقت میں پڑھیں گے، کیونکہ عرفات میں ظہر اور عصر جمع کرنے کے لیے امامِ اکبر کے ساتھ جو مسجدِ نمبرہ میں ظہر عصر کی نماز پڑھاتا ہے اس جماعت میں شرکت شرط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند