عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 56036
جواب نمبر: 5603631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1583-515/L=12/1435-U اگر اس شخص پر حج فرض نہیں ہوا ہے تو اس کو حج بدل کے لیے بھیج سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص سے حج بدل کرایا جائے جس نے پہلے اپنا حج کرلیا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر مجھ پر بینک کا قرض ہو تو کیا میں عمرہ کے لیے جا سکتاہوں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
1703 مناظرحوالہ: حج و عمرہ عنوان کے تحت ، سوال و
جواب نمبر: 9267 تاریخ 27.12.2008، مسئلہ قصر و اتمام۔ عرض ہے کہ اس سلسلہ میں
کتاب ?انوارمناسک (مولفہ: حضرت مفتی شبیر احمد قاسمی) کے صفحات 454تا 462ملاحظہ
فرمائیں جس میں مفتیان و علمائے کرام دیوبند، ہند و پاک، اور مدرسہ صولتیہ ، مکہ
معظمہ کے جدید فتاوی شامل ہیں جن کی رو سے منی، عرفات و مزدلفہ میں اتمام کرنا
ہوگا۔ ?انوار مناسک? کی تقریظ لکھنے والوں میں درج ذیل حضرات شامل ہیں:(۱)حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری،
استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند (۲)حضرت
مولانا نعمت اللہ صاحب، استاد حدیث دارالعلوم دیوبند۔
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین او رمفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں محترمہ تحسین فاطمہ بنت
غفور مرحوم جو ابھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئی ہیں ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال
سے زیادہ ہے مگر جسمانی اعتبار سے ابھی اچھی خاصی تندرست ہیں، ان کا شرعی محرم
سوائے ان کے ایک بھانجہ کے دوسرا کوئی نہیں ہے، جو بالغ بھی ہیں۔واضح رہے کہ
تقریباً چھ سال قبل اپنی والدہ کے ساتھ ایک حج بھی کرچکی ہیں۔ امسال انھوں نے حج
کا فارم میرے ساتھ بھر دیا ہے جس کی منظور بھی آچکی ہے۔ رشتہ کے لحاظ سے میری اہلیہ
کی دور کی خالہ ہوتی ہیں۔ مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا حج کو جانا
درست ہے، جب کہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور میرے دور کے بھتیجے اوران کی اہلیہ بھی
ہیں؟ یہ حضرات بھی تحسین فاطمہ کے دور کے رشتہ دار ہیں۔ میں ہی اس گروپ کا کاغذی
اعتبار سے سرپرست ہوں۔ نیز ان کے میرے ساتھ حج کو جانے سے میرے حج پر تو کوئی فرق
نہیں آئے گا؟ شرعی حل سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا۔
ہوم
لون کی وجہ سے حج فرض رہے گا یا نہیں؟