• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 52823

    عنوان: کیا میں دوبارہ حج بدل کرسکتا ہوں

    سوال: کچھ سال پہلے میں نے اپنے والد کا حج بدل کیا اور اب میں دوبارہ حج بدل کرنا چاہ رہا ہوں۔ کیامیں دوبارہ حج بدل کرسکتاہوں یا نہیں؟واضح رہے کہ والد صاحب نے اس بارے میں کوئی خواہش یا وصیت نہیں کی تھی۔یہ میرا اپنا خیال ہے۔

    جواب نمبر: 52823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 925-925/M=7/1435-U دوبارہ حج بدل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ ایک مرتبہ والد صاحب کی طرف سے حج بدل کرلیا اگر صحت کے شرائط کے ساتھ کیا تو حج بدل درست ہوگیا اور فریضہ ادا ہوگیا،آئندہ آپ نفلی حج کا ثواب ان کو پہنچاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند