عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 51725
جواب نمبر: 51725
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 506-425/D=5/1435-U صورت مسئولہ میں مدینہ سے جدہ جاتے وقت میقات سے گذرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ میقات سے باہر رہنے والا شخص اگر مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہو تو بلا احرام میقات سے آگے مکہ مکرمہ کی طرف جانا گناہ ہے، یہاں تو مکہ میں داخلہ کا ارادہ ہی نہیں ہے، پس میقات سے گذرنے پر احرام کی ضرورت نہیں ہے۔ ومن دخل مکة بلا إحرام وجب علیہ أحد النسکین یعني الحج والعمرة لأن دخولہ مکة سبب لوجوب الإحرام (تبیین الحقائق: ۲/۷۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند