• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 51724

    عنوان: کیا حاجی حج کے دنوں میں اگر مقیم ہو (بیس دن کا رہنا پکا ہے) تو عید الاضحی کی نماز کیا حاجی پر بھی واجب ہے؟

    سوال: (۱) کیا حاجی حج کے دنوں میں اگر مقیم ہو (بیس دن کا رہنا پکا ہے) تو عید الاضحی کی نماز کیا حاجی پر بھی واجب ہے؟ (۲) سعودی عرب میں حرم شریف کے امام کس سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ؟ (چاروں اماموں میں سے کس کی تقلید کرتے ہیں)

    جواب نمبر: 51724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 804-123/H=5/1435-U (۱) خواہ مقیم ہو یا نہ ہودونوں صورتوں میں عید الاضحی کی نماز اُس پر واجب نہیں۔ (۲) حضرت امام احمد حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ کے مقلد ہیں،عامةً توایسا ہی ہے اگر کوئی امام حرم کسی دوسرے امام کی تقلید کرتے ہوں تو ہمارے علم میں نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند