• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 50651

    عنوان: کیا مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ کرسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) میں شپنگ ڈیو میں کام کرتاہوں جہاں ہم ڈمیج کنٹرول کی مرمت کاری (Repair Estimation)کا خرچ مثال کے طورپچاس امریکی ڈالر لیا اور گاہک کو 70-100 امریکی ڈالر چارج کیا تو کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) کیا مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 50651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 335-335/M=5/1435-U (۱) کام کی صورت ونوعیت واضح نہیں پوری وضاحت کے ساتھ سوال کیجیے۔ (۲) اگر آپ ہندوستان سے عمرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں تو میقات سے احرام ضروری ہے، اور اگر آپ حِل یا حرم میں ہیں تو مسجد عائشہ (تنعیم) سے احرام باندھ کر عمرہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند