• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 50240

    عنوان: اپنے پاسپورٹ کے لیے اضافی رقم دے کر کام کرائیں تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

    سوال: ہم عمرہ یا حج یا دوسرے احکامات پورے کرنے کے لیے پاسپورٹ یا کوئی اور سرکاری کوائف پورا کرتے ہیں تو متعلقہ اداروں میں بغیر پیسوں کے (رشوت) کوئی کام نہیں کرتا لہٰذ۱ اگر ہم اپنے پاسپورٹ کے لیے اضافی رقم دے کر کام کرائیں تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 50240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 478-478/M=5/1435-U پہلے پوری کوشش یہ کرنی چاہیے کہ رشوت دیئے بغیر کام ہوجائے کیوں کہ رشوت کا لین دین حدیث کی رو سے ملعون عمل ہے، لیکن اگر صورت حال ایسی ہو کہ بغیر رشوت کے کوئی کام ہی نہ ہوتا ہو تو ایسی مجبوری میں فریضہٴ حج کی ادائیگی یا دیگر جائز اور واجبی کاموں کی تکمیل کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند